فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے مطابق القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم کے جواب میں تل ابیب کو درجنوں میزائلوں سے نشانہ بنایا جسکے بعد تل ابیب میزائل حملے کے سائرن سے گونج اٹھا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی فورسز نے تل ابیب کے جنوب مشرق میں واقع شہر الاد ہوائی اڈے کے علاوہ اشدود اور عسقلان کو بھی نشانہ بنایا۔