تہران (ارنا) وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے شہر پل خمیری میں واقع مسجد امام زمان (ع) میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

ایران  کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے افغانستان کے شہر پل خمری میں واقع مسجد امام زمان (ع) میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ  خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ مسجد میں نمازیوں اور مومنین کو نشانہ بنانا دہشت گردی کی بدترین شکل ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کا دین اسلام کی تعلیمات سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں کیونکہ اسلام انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu