تہران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اورترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے (ہفتہ 15 اکتوبر) کی شام ٹیلی فون پر بات چیت میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کے احترام کی اہمیت پر زور دیا۔

حسین امیر عبداللہیان نے تحریک مزاحمت کے حالیہ اقدامات صہیونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف فلسطینیوں کا فطری ردعمل قرار دیا۔

انہوں نے مسجد الاقصی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu