تہران (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہالینڈ میں قرآن کریم کی توہین کی تکرار کی شدید مذمت کی ہے۔

ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت دنیا کی 2 ارب سے زائد مسلم آبادی کی مذہبی اقدار اور مقدسات کی توہین کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور آزادی کے نام پر ایسے نفرت انگیز اقدامات کو دہرانے سے گریز کرے۔

ارنا  کے مطابق، مشہور اسلام مخالف گروہ پیگیڈا کے سربراہ نے، 23 ستمبر بروز ہفتہ، ایک گھناؤنے فعل میں، ہالینڈ میں ترکی کے سفارت خانے کے سامنے ایک بار پھر قرآن کریم کی بے حرمتی کی۔

یورپی ممالک میں حالیہ مہینوں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کئی بار ہو چکی ہے اور اسلامی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے احتجاجی ردعمل کے باوجود یہ سلسلہ جاری ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu