اجراء کی تاریخ: 17 ستمبر 2023 - 17:39

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں شرکت کے لئے پیر کی صبح ایک اعلی سیاسی وفد کے ہمراہ نیویارک جائيں گے۔

          نیویارک میں قیام کے دوران صدر سید ابراہیم رئيسی جنرل اسمبلی سے خطاب و  مختلف ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے اور امریکہ میں مقیم ایرانی شہریوں سے کی ایک نشست میں بھی حصہ لیں گے اور وہاں تقریر کریں گے۔

          اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس ایک اہم بین الاقوامی پروگرام ہے جس کے دوران بین الاقوامی سطح پر سیاسی تبادلہ خیال کا موقع ملتا ہے اور چونکہ پوری دنیا کے اعلی حکام وہاں موجود ہوتے ہيں اس لئے مختلف ملکوں کے لئے دو طرفہ مذاکرات کا موقع بھی فراہم ہوتا ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu