وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے ہفتے کی رات مراکش کی وزارت خارجہ کو منشن کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے: ان سخت لمحات میں میں مراکش ميں زلزلے سے متاثرین کو یاد کر رہا ہوں اور خداوند عالم سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے رحمت اور زخمیوں کے لئے شفائے کامل کی دعا کر رہا ہوں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے مراکش کی حکومت اور عوام خاص طور پر اپنے ہم منصب ناصر بوریطہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے لکھا ہے: میں ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے امداد کی آمادگی کے اعلان کا اعادہ کرتا ہوں۔
یاد رہے جمعہ کی رات مراکش میں بھیانک زلزلے میں اب تک 2 ہزار سے زائد لوگوں کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔