اجراء کی تاریخ: 7 ستمبر 2023 - 20:38
امام حسین (ع) کے چاہنے والے لاکھوں زائرین دنیا بھر سے اربعین میں شرکت کے لیے کربلا آتے ہیں۔ پاکستانی زائرین جو ملک کے مختلف شہروں سے کربلا جانے کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں ایران تک پہنچنے کے لیے 1000کلو میٹر کا سفر کرنا ہوتا ہے۔ ایران کے بارڈر سے پھر چابہار، کرمان، شیراز اور کہکلیویہ بویر احمد صوبے کے شہروں سے گزرنے کے بعد صوبہ خوزستان کے چذابہ بارڈر میں داخل ہوتے ہیں۔ صوبہ سیستان و بلوچستان میں میرجاوہ اور ریمدان بارڈر سے آنے والے زائرین، زاہدان اور چابہار میں ایک دن آرام کرتے ہیں اور پھر 2056 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے صوبہ خوزستان میں چذابہ بارڈر تک پہنچ کر عراق میں داخل ہوتے ہیں۔ زائرین 4 ہزار کلومیٹرکا یہ فاصلہ 7 دن میں طے کر کے کربلا پہنچتے ہیں۔