پاکستان کی وزارت پٹرولیم اور توانائی کے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق، وزیر توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) محمد علی نے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں بجلی اور پیٹرول کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
محمد علی نے توانائی کے لیے پاکستان کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں توانائی کے وسیع ذخائر پاکستان کے لیے اپنی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کا ایک موقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے بیشمار مواقع ہیں اور ہم تمام آپشنز تلاش کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کے خواہشمند ہیں۔
دوطرفہ اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے میں پاکستان کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ایرانی سفیر نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایران کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔