سیستان و بلوچستان میں ٹرانسپورٹ ادارے کے ڈائریکٹر ایوب کرد نے ہفتے کے روز ارنا کے ساتھ ایک گفتگو میں کہا: پاکستانی زائروں کے لئے بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے 1 ہزار 353 بسوں کا انتظام کیا گيا ہے جو انہيں سرحد سے منتقل کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا: اسی طرح کربلا جانے والے 2 ہزار 133 زائروں کو 64 بسوں سے ملک کی مغربی سرحدوں تک پہنچایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا: اسی طرح سیستان و بلوچستان سے دیگر زائروں کی منتقلی کے لئے 4 ہزار 431 بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا: چونکہ سیستان و بلوچستان سے زائروں کی بہت بڑی تعداد گزرتی ہے اس لئے اس صوبے میں سڑکوں کو محفوظ بنانے اور جگہ جگہ موکب لگانے اور امدادی ٹیموں کی تعیناتی کا کام بڑے پیمانے پر کیا گيا ہے ۔