رہبر انقلاب اسلامی نے دشمنوں کی کوششوں اور سازشوں کے باوجود، ایران میں محرم کی عزاداری کا شاندار طریقے سے انعقاد اور اسی طرح اربعین مارچ کو کربلا کے شہیدوں کی خون کو خداوند عالم کی طرف سے قیمتی قرار دیئے جانے کی علامت بتایا اور شہیدوں کے خون اور ان کی راہ کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے کہا: یہ جو کربلا کے بیابان میں آدھے یا پورے ایک دن میں ہونے والا واقعہ اس طرح سے تاريخ میں دن بہ دن زیادہ واضح ہوتا جا رہا ہے اور امام حسین علیہ السلام کی محبت میں مسلمان و غیر مسلمان سب ڈوبے ہيں تو یہ خدا کا کام ہے ۔
انہوں نے کہا: آج آپ دیکھتے ہيں کہ مختلف اسلامی مکاتب سے تعلق رکھنے والے لوگ امام حسین سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہيں، غیر مسلمان بھی اسی طرح، عیسائي، زرتشتی، ہندو سب امام حسین علیہ السلام سے محبت کرتے ہيں۔ آپ یہ جو اربعین مارچ کا مشاہدہ کرتے ہيں تو غور کریں یہ سب اس بات کی علامت ہے کہ خداوند عالم شہادت اور شہیدوں کے خون اور ان کی راہ کو کتنا اہم قرار دیتا ہے، اس کا تحفظ کیا جانا چاہیے اور اس راہ کو جاری رکھنا چاہیے۔
ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu