تہران (ارنا) یورپی یونین نے ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حالیہ معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حالیہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تمام قیدی جلد ہی اپنے اہل خانہ سے مل جائیں گے۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں کہا کہ  5 امریکی ایران میں قید تھے اور اب گھروں میں نظر بند ہیں، اور ان کی ایران سے روانگی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu