تہران (ارنا) ایران کے وزرارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق تہران میں تعینات ڈینمارک کے سفیر کو آج (پیر) دوبارہ وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔

ڈینمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے پہ در پہ واقعات کے بعد تہران میں تعینات ڈینمارک کے سفیر کو وزارت خارجہ میں  دوبارہ طلب کیا گیا۔ اس ضمن میں ڈینمارک کے سفیر نے اس عمل کو دہرانے جانے سے روکنے کے لیے ڈینمارک کی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی وضاحت کی۔

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu