دمشق (ارنا) مقامی ذرائع ابلاغ نے زینبیہ ٹاون میں واقع مقر العباس کے قریب دھماکے کی خبریں دی ہیں۔
مذکورہ ذرائع ابلاغ کے مطابق دوسرا دھماکہ خیابان کوع سودان میں ایک پانی اور شربت کی ایک سبیل کے قریب ہوا ہے۔
بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیر مواد ایک ٹیکسی میں نصب کیا گيا تھا جبکہ دوسرا دھماکہ ایک موٹر سائیکل ڈیوائس میں نصب بم کے ذریعے کیا گيا۔ تاہم سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دمشق میں ہونے والے دو دھماکوں میں کم سے کم 6 افراد شہید ہوئے ہیں۔ دھماکوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 23 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسی دوران عراق کے العہد ٹی وی چینل نے حضرت زینب (ع) کے روضے کے قریب ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کیے جانے کی خبر دی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu