بریسلز- ارنا- یورپی کونسل نے یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں ایران کی فوجی مدد کے بے بنیاد الزام کو دہراتے ہوئے، یورپی یونین سے ڈرون طیاروں کی تعمیر اور پیداوار میں استعمال ہونے والے پرزوں کی ایران برآمد پر پابندی عائد کر دی۔
یورپی یونین کونسل کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گيا ہے کہ پابندیوں کے نئے نظام کے تحت ایران کے ڈرون پروگرام کے عہدیداروں، معاونت کرنے والوں یا اس میں ملوث افراد کے خلاف سفری پابندیاں اور ان کی پراپرٹی ضبط کرنا بھی شامل ہے۔
یورپی کونسل نے روس کو ڈرون سپورٹ کے خلاف اس یونین کی پابندیوں کے تحت حامد رضا شریفی تہرانی، علیرضا تنگسیری، محسن اسدی، محمد رضا محمدی اور محمد صادق حیدری موسیٰ کو جبکہ شام کے فضائي دفاعی نظام کی سپورٹ کے الزام میں فرویدون محمدی سقائی کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔