ارنا نیوز ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کے روز "بیت آمر" علاقے پر صیہونی افواج کے حملے کے دوران 'قدس فید' نیٹ ورک کا رپورٹر ایہاب العلامی زخمی ہو گیا ہے۔
صہیونیوں نے اس فلسطینی صحافی کو ران میں گولی مارکر زخمی کردیا۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فورسز نے اس سے قبل بھی متعدد فلسطینی اور غیر فلسطینی صحافیوں کو زخمی یا شہید کیا۔
صیہونیوں نے جنین شہر پر حملے کے دوران الجزیرہ کی مشہور صحافی "شیرین ابو عاقلہ " کو شہید کر دیا۔