تہران، ارنا - کیوبا کے صدر میگل ڈائیز کینل نے صدارتی محل 'انقلاب پیلس' میں باضابطہ طور پر ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا استقبال کیا۔

ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی لاطینی امریکہ کے ممالک کے دورے کی مناسبت سے آخری مرحلے میں  گزشتہ روز کیوبا پہنچ گئے جہاں دارالحکومت ہوانا کے ائیرپورٹ پر میزبان ملک کے اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

صدر رئیسی کے دورے کے باقاعدہ آغاز کے موقع پر میزبان ملک کے صدر میگل ڈائیز کینل نے ہوانا کے صدارتی محل انقلاب پیلس میں صدر رئیسی اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کا قومی ترانہ بجایا گیا ۔ کیوبا کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے صدر رئیسی کو سلامی پیش کی۔

استقبالیہ تقریب کے موقع پر دونوں صدور نے اپنے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔

تفصیلات کے مطابق آیت اللہ رئیسی پیر کی صبح تہران کے وقت کے مطابق ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے لاطینی امریکہ کے ممالک وینزویلا، نیکاراگوا اور کیوبا روانہ ہوگئے۔

آیت اللہ رئیسی کے پانچ روزہ دورے کی پہلی منزل کراکس تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu