یہ بات رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے بدھ کی شام فلسطین کی مزاحمتی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں کہی۔
اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے غزہ کی حالیہ لڑائي میں جہاد اسلامی کی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے، صیہونی حکومت کے اس وقت کے حالات کو، ستر سال پہلے کے حالات کے مقابلے میں بہت الگ بتایا اور کہا کہ صیہونی دشمن آج پسپائي اور ردعمل کی پوزیشن میں ہے اور ان حالات سے پتہ چلتا ہے کہ فلسطین کے استقامتی گروہ اور جہاد اسلامی نے راستے کو صحیح طریقے سے پہچان لیا ہے اور وہ پوری ہوشیاری کے ساتھ اس راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بڑے اہداف اور کاموں کے لیے جب تک جان جوکھم میں نہ ڈالی جائے، تب تک ان اہداف تک رسائي ممکن نہیں ہوگي، کہا کہ آج خداوند عالم کے لطف و کرم سے فلسطین کے مزاحمتی گروہوں اور جہاد اسلامی کی طاقت اور حیثیت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے اور حالیہ پانچ روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی شکست اس پر مہر تصدیق ثبت کرتی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے غزہ کی حالیہ لڑائي میں بہت اچھی کارکردگي دکھائي اور اس وقت صیہونی حکومت کے لیے حالات، ستر سال پہلے کے حالات کی بہ نسبت بدل چکے ہیں اور صیہونی حکام اگر اس حکومت کے اسّی سال پورے نہ کر پانے کے سلسلے میں تشویش میں مبتلا ہیں، تو انھیں اس کا حق ہے۔
انھوں نے کہا کہ جہاد اسلامی اور فلسطین کی دیگر مزاحمتی تنظیموں کو صیہونی حکومت سے مقابلے کی اصل کنجی حاصل ہو گئي ہے، کہا کہ غرب اردن میں استقامتی گروہوں کی روز بروز بڑھتی طاقت، صیہونی دشمن کو دھول چٹانے کی اصل کنجی ہے اور اس راہ پر آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے سیاسی و جد و جہد کے میدانوں میں وحدت عمل کے لیے فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے بہت اہم بتایا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلسطین کے عوام اور مزاحمتی گروہوں کی مدد اور حمایت جاری رہنے پر زور دیا۔
اس ملاقات میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے اسلامی جمہوریہ کی جانب سے فلسطین کے عوام اور ان کی جدوجہد کی مستقل حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، مقبوضہ فلسطین کے تازہ حالات خاص طور پر غزہ کی پانچ روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی شکست کے بعد کے حالات، غرب اردن کی صورتحال اور اس علاقے میں مزاحمتی گروہوں کی برتر پوزیشن کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی اور کہا کہ جہاد اسلامی تنظیم، غزہ کی جنگ میں سربلند رہی اور ہمیں امید ہے کہ عنقریب ہی ہم حتمی فتح اور قدس شریف کی آزادی کا مشاہدہ کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
http://twitter.com/Irna_Urdu-