اجراء کی تاریخ: 12 جون 2023 - 23:51

تہران، ارنا - آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اپنے وینزویلا کے ہم منصب کی دعوت پر کچھ ہی دیر پہلے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس پہنچ گئے۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اپنے وینزویلا کے ہم منصب نیکولاس مادورو کی دعوت پر کچھ ہی دیر پہلے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی مقامی وقت کے مطابق پیر کی دوپہر کراکس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں وینزویلا کے وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

وینزویلا کے صدر نیکولاس مادورو کچھ دیر بعد وینزویلا کے صدارتی محل میں صدر رئیسی کا باضابطہ استقبال کریں گے، اس کے بعد دونوں صدور ملاقات اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu