تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور یورپ یورپی یونین میں بیلجیم کے کردار کے ذریعے اہداف پر مبنی، موثر مذاکرات قائم کر سکتے ہیں۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے ہفتہ کے روز  اپنی بیلجیئم ہم منصب ہاجا لحبیب کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں بیلجیم کے کردار کو دیکھتے ہوئے امید کی جا سکتی ہے کہ باہمی احترام کے تحت اہداف پر مبنی اور موثر مذاکرات کا قیام اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی جماعتوں کے ایجنڈے میں شامل ہو گا۔
امیرعبداللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی مشترکہ کوششوں کے نتیجہ پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
بیلجیئم کی وزیر خارجہ نے اپنی طرف سے یورپی قیدیوں کے مسئلے کے حل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون کو سراہا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس گفتگو کے بود ٹوئٹر پیج میں کہا کہ ایران ایک مکمل طور پر محفوظ ملک ہے اور یورپی سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اگر کچھ یورپی شہریوں کا غیر ملکی سیکورٹی سروسز کے ذریعے استحصال نہیں کیا جاتا ہے تو انہیں حراست میں لینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔