تہران، ارنا- قائد اسلامی انقلاب نے ایرانی فوج کے 86 ویں نیول گروپ کے ہیروز کی عظیم الشان کروز سے وطن واپسی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتہ کے روز اپنے ایک پیغام میں کیا۔
رہبر معظم نے فرمایا کہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے 86ویں فلوٹیلا کے بہادر جوانوں کو ان کے عظیم اور کامیاب بحری مشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عزیزوں، وطن واپسی پر خوش آمدید اور آپ کامیاب ہوں۔
مقامی طور پر تیار کردہ دنا ڈسٹرائر اور مکران فارورڈ بیس جہاز پر مشتمل 86 واں فلوٹیلا ہفتہ کے روز بندر عباس کی جنوبی بندرگاہ پر پہنچ گیا، جس نے دنیا کے گرد چکر لگانے کے اپنے تاریخی مشن کا باقاعدہ اختتام کیا۔
یہ گزشتہ سال 20 ستمبر کو بندر عباس سے ایک عالمی سفر کے لیے روانہ ہوا تھا جو اسے بھارت، بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس تک لے گیا۔
اس مشن کا مقصد بین الاقوامی پانیوں میں ایران کی بحریہ کی موجودگی کو بڑھانا تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu