آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے گزشتہ روز صہیونی نسل پرست حکومت کے قیام 'یوم نکبت' کی مناسبت سے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ صیہونی حکومت نے یومِ نکبت کے بعد سے لاکھوں فلسطینیوں کی نقل مکانی، فلسطینی کارکنوں اور عام لوگوں کے ٹارگٹڈ قتل، ان کے گھروں، کھیتوں اور کاروباری مقامات کی تباہی اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے فلسطینی قوم اور علاقے کی قوموں کے خلاف صیہونی نسل پرست حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم کی حمایت، مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور فلسطین میں خودمختار اور آزاد حکومت کے قیام اور صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے ذمہ دار بین الاقوامی اداروں کے عملی اقدامات کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔