تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ عالمی برادری کی خاموشی صیہونی نسل پرست حکومت کی مزید گستاخی کا سبب بنے گی۔

یہ بات ناصر کنعانی آج بروز منگل صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی رہنماوں میں سے ایک شیخ خضر عدنان کی مظلومانہ شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ جیل میں اس مجاہد کی شہادت نے فلسطینی قوم کی مزاحمت کی صداقت کو پہلے سے زیادہ کہیں زیادہ واضح کر دیا۔

کنعانی نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے اس فلسطینی شہری کو حراست میں لینے کا طریقہ اور  اس پرغیر انسانی سلوک کرنا غیر انسانی اور پرتشدد رویے کی واضح مثال ہے جو صیہونی حکومت کی طرف سے گذشتہ 7 دہائیوں کے دوران فلسطینی قوم اور مجاہدین کے خلاف استعمال کیا گیا ہے اور یہ اقدام انسانیت کے خلاف ایک جرم کی واضح مثال ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی صیہونی نسل پرست حکومت کی مزید گستاخی کا سبب بنے گی۔

کنعانی نے غاصب صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور انسانیت سوز جرائم کے خلاف مظلوم فلسطینی قوم کی باعزت مزاحمت کو سراہتے ہوئے اس فلسطینی شہید کی شہادت پر اہل خانہ، قوم اور مزاحمتی گروہوں بالخصوص فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کو تعزیت کا اظہار کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu