تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان اچھے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہو‏ئے کہا ہے کہ دونوں ممالک تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ہفتہ کے روز اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف رشید کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے عراقی صدر کو خوشامدید کہتے ہوئے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان مختلف شعبوں میں اچھے مذاکرات ہوئے ہیں۔

رئیسی نے ایران اور عراق کے درمیان اچھے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہو‏ئے کہا ہے کہ دونوں ممالک تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران اور عراق کے تعلقات اسٹریٹیجک نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تہران اور بغداد کے مابین تجارت کا حجم دس ارب ڈالر سے زیادہ ہے جسے مزید بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔
ایرانی صدر نے مغربی ایشیا میں غیرعلاقائی طاقتوں کی موجودگی کو غیر مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے اس علاقے کے امن و امان کو تباہ کرکے رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمارے علاقے میں اپنے مفادات کے درپے ہے جبکہ ایران، علاقے کے ممالک کے ساتھ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات برقرار کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے ایران اور عراق کے مابین گذشتہ سال دستخط ہونے والے سیکورٹی معاہدے کو دونوں ممالک اور علاقے کی سلامتی کے لئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور بغداد کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔
اس موقع پر عراق کے صدر نے بھی دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے اقتصاد، سیکورٹی اور توانائی سمیت متعدد شعبوں میں دونوں ممالک کے مشترکہ تعاون پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu