تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے مقبوضہ فلسطین اور لبنان کی مشترکہ سرحد کا دورہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے دورے کے دوران اس ملک کے جنوب اور مقبوضہ فلسطین کے ساتھ لبنان کی سرحد کا دورہ کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان کے دورے میں لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی، وزیر خارجہ عبداللہ بوجیب اور پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بیری سے ملاقات کی۔

امیر عبداللہیان نے لبنان میں فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور اور پارلیمانی نمائندگان سے ملاقات کرکے مقاومتی تنظیموں کو درپیش صورتحال پر گفتگو کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu