تہران، ارنا - ایک باخبر سیکیورٹی ذریعے نے خبر دی ہے کہ منافقین دہشتگردی گروپ کے ایک رکن کو ملک پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

ایک باخبر سیکیورٹی ذریعے نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ منافقین دشتگردی گروپ'مجاہدین خلق ایران' کے ایک رکن کو گزشتہ دنوں میں ملک پہنچنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

اس باخبر ذریعہ نے گرفتار شدہ فرد کا نام اور اس کی گرفتاری کی تفصیلات بتائے بغیر کہاکہ مذکورہ شخص منافقین کا سابق رکن ہے اور البانیہ سے ایران میں داخل ہوا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu