ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور موریطانیہ کے وزیر خارجہ محمد سالم ولد مرزوک نے ٹیلی فون پر گفتگو میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کو مبارکباد دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعلقات خاص طور پر فلسطینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے نواکشوط میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس کےکامیاب انعقاد پر اپنے ہم منصب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں تہران کا دورہ کرنے کی دعوت دی جس کا موریطانیہ کے وزیر خارجہ نے خیرمقدم کیا ۔
اس ٹیلی فونک گفتگو میں فریقین نے فلسطین کی موجودہ صورتحال اور صہیونیوں کی حالیہ جارحیت، مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور فلسطینی نمازیوں پر حملے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی ممالک کے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔