یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہی۔
انہوں نے چینی دارالحکومت میں اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے بیجنگ میں اپنے ساتھی فیصل بن فرحان کے ساتھ مثبت ملاقات اور بات چیت کی۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ ریاض اور تہران کے درمیان سفارتی تعلقات کا باضابطہ آغاز، عمرہ زائرین کی بحالی، اقتصادی اور تجارتی تعاون، متعلقہ سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو دوبارہ کھولنے کے ساتھ ساتھ استحکام، پائیدار سلامتی اور علاقائی ترقی پر زور مشترکہ ایجنڈے اور معاہدے میں شامل ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے بدھ کی شب بیجنگ پہنچ گئے۔
انہوں نے چند گھنٹے قبل اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے وفود نے دونوں وزرائے خارجہ کی سربراہی میں مشترکہ بیان تیار کرنے کے لیے بات چیت کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اجراء کی تاریخ: 6 اپریل 2023 - 14:15
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے۔