تہران ،ارنا – ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جعلی اسرائیلی حکومت کا وجود اور بقا ہمیشہ جنگ، عدم تحفظ اور خطے میں اختلافات پیدا کرنے پر مبنی ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے منگل کے روز اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں کہی۔

کنعانی نے کہا کہ مغربی ایشیائی خطے میں سفارت کاری اور ہم آہنگی کا راستہ مضبوط ہونے کے ساتھ غاصب صیہونی حکومت کے مہم جوئی اقدامات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس کام کی وجہ واضح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جعلی اسرائیلی حکومت کا وجود اور بقا ہمیشہ جنگ، عدم تحفظ اور خطے میں اختلافات پیدا کرنے پر مبنی ہے اگرچہ اس کا اندرونی تباہی سے کوئی فرار نہیں ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu