صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے آج صبح سویرا دمشق اور اس کے اطراف میں بمباری کی۔
شامی فوج کا فضائی دفاعی نظام داغے گئے میزائلوں سے مقابلہ کر رہا ہے۔
دمشق کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ صیہونی حکومت کی جانب سے آج رات کی بمباری کے اہداف میں سے ایک تھا۔
شامی فوج کا فضائی دفاعی نظام صہیونی کے کئی میزائلوں کو تباہ کرنے میں کامیاب رہا۔
گزشتہ چھے روز کے درمیان صیہونی ٹولے کا شام پر یہ چوتھا حملہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکوں کی شدت اس قدر تھی کہ اسکی آواز مقبوضہ جولان اور طبریہ جھیل کے قریب رہائش پذیر مکینوں نے بھی سنی۔ بتایا جاتا ہے کہ شام کے ایئر ڈیفینس سسٹم نے صیہونی ٹولے کے اکثر میزائلوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
اسرائیلی حکومت کے فضائی حملے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب شام کی حکومت نے بارہا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے ان حملوں کے روکنے اور مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔