تہران، ارنا - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے شام میں دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فوجی مشیروں اور افسروں میں سے ایک 'میلاد حیدری' کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ شام میں دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فوجی مشیروں اور افسروں میں سے ایک 'میلاد حیدری' شہید ہوگئے۔

اس بیان میں صیہونی حکومت کے جرائم اور پے درپے جارحیتوں اور ایک آزاد ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزیوں کے مقابلے میں عالمی برادری کی خاموشی اور بے عملی کی مذمت کی گئی ہے۔

اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بلاشبہ جعلی اور غاصب صیہونی حکومت کا اس جرم کا جواب دیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu