صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب میں جمہوریہ آذربائیجان کا سفارت خانہ بدھ کے روز آذری وزیر خارجہ کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کے موقع پر سرکاری طور پر کھول دیا گیا۔
آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایرام اف نے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں باکو اور تل ابیب کے درمیان تعاون کو باہمی مفاہمت، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان نے 2021 میں مقبوضہ علاقوں میں سیاحت اور تجارت کا دفتر کھلا ہے ۔اور پھر اپنا سرکاری سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔
بایرام اف نے سفارتخانے کے افتتاح کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان اور اسرائیل برسوں سے دفاعی اور سلامتی کے امور میں قریبی تعاون کر رہے ہیں۔
انہوں نے امن، استحکام اور گفتگو سے آذربائیجان کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سفر کے دوران خطے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے آئندہ 20 دنوں میں باکو میں اسرائیل-آذربائیجان اقتصادی تعلقات کمیشن کے اجلاس کے انعقاد کی تیاریوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آذربائیجان میں 140 سے زیادہ اسرائیلی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل-آذربائیجان اقتصادی تعلقات کمیشن کا اجلاس 19 اپریل کو باکو میں منعقد ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ میٹنگ ہمارے موثر تعاون میں معاون ثابت ہوگی۔