تہران، ارنا – ایرانی وزیر انصاف اور بیلاروسی وزیر داخلہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ بیلاروس کے درمیان مجرموں کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط کئے۔

ایرانی وزارت انصاف کی رپورٹ کے مطابق، اس معاہدے پر آج 13 مارچ 2023 کو ایران اور بیلاروس کے صدور کی موجودگی میں ایک تقریب میں دستخط کیے گئے۔

اس سے قبل ایرانی شہریوں کی حمایت کے مقصد سے فوجداری امور میں، سول معاملات میں اور مجرموں کی حوالگی کے لیے بیلاروس کے ساتھ کچھ معاہدوں پر دستخط  کیے گئے ہیں اور یہ دونوں ممالک کے درمیان دستخط ہونے والی چوتھی قانونی دستاویز ہے۔

قابل ذکرہے کہ بیلاروسی صدر آج بروز پیر ایران پہنچ گئے جہاں ایرانی صدر نے ان کا استقبال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu