تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے ایک بار جنوبی افریقہ میں نسل پرست حکومت کی حمایت کی اور سی آئی اے CIAنے بھی منڈیلا کی گرفتاری میں اس حکومت کی مدد کی۔

یہ بات  ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایک بار جنوبی افریقہ میں نسل پرست حکومت کی حمایت کی اور سی آئی اے CIAنے بھی منڈیلا کی گرفتاری میں اس حکومت کی مدد کی۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ امریکہ یہ اب بھی صیہونی نسل پرست حکومت کا اسٹریٹجک اتحادی اور غیر مشروط حامی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے دفاع کا اہل نہیں ہے کیونکہ وہ جمہوریت اور انسانی حقوق پر کوئی یقین نہیں رکھتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu