یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعہ کے روز جنوبی صوبے بوشہر کے دورے کے موقع پر کہی۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ملک میں مختلف شعبوں میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صدر رئیسی نے کہا کہ وزرائے داخلہ اور انٹیلی جنس کو ان واقعات کے ملوثوں کی شناخت کا حکم دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ پر ایرانیوں کی موجودگی سے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ایرانی قوم کو مایوس کرنے کے لیے سڑکوں، بازاروں اور اسکولوں میں مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
ایرانی صدر نے ایران میں اسکول کی طالبات کو زہر دینے کے مشتبہ واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زہر دینے کا معاملہ لوگوں کو مایوس کرنے کے لیے دشمنوں کی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانیوں کو پابندیوں اور دھمکیوں کا لامتناہی سامنا رہا ہے، دشمنوں کی سازشیں ناکام ہو چکی ہیں کیونکہ انہوں نے خود اس معاملے کا اعتراف کر لیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اجراء کی تاریخ: 3 مارچ 2023 - 15:27
تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ دشمن ایرانی قوم کو مایوس کرنے کے لیے اسکولوں کو غیر محفوظ ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔