ایرانی پہلوان میثم دلخانی نے مصر کے شہر اسکندریہ میں منعقد ہونے والے گریکو رومن کشتی مقابلوں میں 63 کلوگرام کے زمرے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔
انہوں نے پہلے مرحلے میں 0-7 کے نتیجے کے ساتھ کرغزستان کے کھیلاڑی کو ہرا دیا اور دوسرے اور ایک کوارٹر فائنل کے مرحلون میں مالڈووا کے حریف کو 4-0 کے نتیجے سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔
سیمی فائنل کے مرحلے میں دلخانی نے قازقستان کے حریف کو 2-1 کے ساتھ ہرا کر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
دلخانی نے فائنل کے مرحلے میں جارجیا کے کھیلاڑی کو ایک سنسی خیز مقابلے میں 7-8 کے نتیجے کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا۔