تہران۔ ارنا- فلسطین کے مزاحمتی گروپوں نے بدھ کے روز اس شہر پر صہیونی حملے کے دوران 9 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ہڑتال اور عوامی سوگ کے انعقاد کا اعلان کیا۔

ارنا نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ صہیونی افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نابلس کے آج کے شہداء کی یاد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے کل عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے اور اس شہر میں عام ہڑتال کی کال دی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بھی کہا ہے کہ شہداء کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

اس وزارت کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے اور ان میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu