اجراء کی تاریخ: 13 فروری 2023 - 19:12

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر چند منٹ قبل سیاسی اور اقتصادی حکام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں چین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

ایرانی صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کچھ منٹ پہلے سیاسی اور اقتصادی حکام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں اپنے چینی ہم منصب شی جین پینگ کی سرکاری دعوت پر چینی دارالحکومت بیجنگ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ۔ یہ آیت اللہ رئیسی کا گزشتہ ڈیڑھ سال میں دسواں غیر ملکی دورہ ہے۔

اس دورے میں  ایران سپریم لیڈر آفس کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور علامہ محسن قمی، سنیئر نائب صدر  محمد مخبر اور کابینہ کا ایک گروپ ان کے ہمراہ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر نے اپنے آٹھویں غیرملکی دورے میں ستمبر کے مہینے میں شنگہائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی شرکت کیلیے سمرقند کا دورہ کیا تھا جس اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی۔ اس دوفریقی نشست میں چینی صدر نے ایرانی صدر کو چین کا دورہ کرنے کی دعوت دی

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu