ارنا رپورٹ کے مطابق، اس تقریب میں انقلاب سے متعلق محفل شعر منعقد ہوئی جس میں راولپنڈی میں ایرانی خانہ فرہنگ کے سربراہ "فرامرز رحمان"، جماعت اسلامی پارٹی کے سربراہ "عارف شاہ" اور وحدت مسلمین پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل "ناصر شیرازی" سمیت پاکستان کے کچھ ادبی اور سائنسی شخصیات نے حصہ لیا تھا۔
اس تقریب میں بعض شاعروں نے بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کی شخصیت اور اسلامی انقلاب کی خصوصیات سے متعلق اپنی شاعری کو پڑھ کے سنایا۔
اس تقریب کے پاکستانی مہمانوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی انقلاب عالم اسلام کے لیے ایک نمونہ ہے اور درحقیقت اسلامی انقلاب دنیا کے انقلابات کے مقابلے میں عظیم خصوصیات کا حامل ہے اور اس نے دنیا اور خطے میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔
ان کے مطابق اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران اور پاکستان کے تعلقات؛ بالخصوص دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے کے میدان میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں اور دونوں پڑوسی ممالک مظلوم اقوام بشمول فلسطین اور کشیمر کے مضبوط حامی ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu