تہران۔ ارنا۔ ایرانی صدر نے تہذیب کی پیدایش اور فروغ میں ایران اور یونان کے شاندار کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات سے مختلف اقتصادی سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافے میں مناسب موقع کی فراہمی ہوجائے گی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز منگل کو ایران میں تعینات یونان کے نئے سفیر استلیانوس گاوری ایل سے ملاقات کی؛ اس موقع پر یونانی سفیر نے صدر رئیسی کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں۔

اس موقع پر ایرانی صدر نے تہذیب کی پیدایش اور فروغ میں ایران اور یونان کے شاندار کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات سے مختلف اقتصادی سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافے میں مناسب موقع کی فراہمی ہوجائے گی۔

صدر رئیسی نے کہا کہ ایران کیخلاف ظالمانہ پابندیاں، ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل نہیں کرسکتیں اور اسلامی جمہوریہ ایران، یونان سے تعلقات کے فروغ کا خیر مقدم کرتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ مقصد ضرور پورا ہوجائے گا۔

در این اثنا استلیانوس گاوری ایل نے کہا کہ ایران؛ دنیا اور یونانی عوام کے نظر میں ایک بہت بڑی اور شاندار قوم ہے اور آج اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں ایک اہم اور بااثر ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور یونان کے درمیان تاریخی تعاون اور بہت سارے مشترکات ہیں اور یونان اپنی خارجہ پالیسی میں باہمی احترام کے اصل کی بنیاد پر دلچسبی امور کے شعبوں میں ایران سے تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu