تہران، ارنا – ایرانی گریکو رومن کشتی کی ٹیم نے کروشیا کے شہر زگریب میں بین الاقوامی مقابلوں میں 4 طلائی، 4 چاندی اور 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بین الاقوامی کشتی مقابلوں کا3 سے 5 فروری تک کروشیا کے شہر زگریب میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی گریکو رومن کشتی کی 18 رکنی ٹیم کے کھیلاڑیوں پویا دادمرز نے 55 کلوگرام میں، مہدی محسنی نژاد نے 60 کلوگرام میں، محمد علی گرایی نے 77 کلوگرام میں اور علیرضا مُهمدی نے 82 کلوگرام میں 4 طلائی کے تمغے حاصل کیے۔

عارف محمدی نے 63 کلوگرام میں، رضا عباسی نے 67 کلوگرام میں، ، سجاد ایمن طلب نے72 کلوگرام میں اور ناصر علیزاد نے  87 کلوگرام میں  4 چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے اور  محمد مہدی جواہری نے 55 کلوگرام میں  ایمان محمدی نے 63 کلوگرام میں ، امین کاویانی نژادنے 77 کلوگرام میں  اور پژمان پشتام نے 82 کلوگرام میں اور امیر قاسمی منجزی نے  130 کلوگرام کے زمرے میں 5 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
ان مقابلوں کے اختتام پر ایرانی ٹیم نے 195 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور ہنگری اور آذربائیجان کی ٹیموں بھی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبروں پر آگئیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu