علامہ سید اسماعیل خطیب نے منگل کے روز کہا کہ امام زمانہ کے گمنام سپاہیوں نے مختصر عرصے میں 12 سے زیادہ دہشت گرد ٹیموں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان ٹیموں کی جڑیں جو ملک میں تخریب کاری کا ارادہ رکھتی تھیں، صیہونی حکومت سے جڑی ہوئی تھیں۔
اس بیان میں آیا ہے کہ دشمنوں کی سازشیں باعث بنی ہیں کہ ایرانی قوم ان کو اچھی طرح پہچان لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی رہنما قیادت اور ایرانی عوام کے اتحاد کی مدد سے ملک نے حالیہ فتنہ کو کامیابی کے ساتھ عبور کیا ہے۔ایرانی وزیر انٹیلی جنس نے ان دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے جو ایران کے ہمسایہ ممالک کے قریب ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں اس بات پر زور دیا کہ جب ملک کی سلامتی اور قومی مفادات کا معاملہ ہو گا تو ایران فیصلہ کن طور پر دشمنوں کا مقابلہ کرے گا۔
یاد رہے کہ 10 جنوری کو خبری ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ ایران کی انٹیلی جنس فورسز نے ملک بھر میں موساد کی 2 جاسوسی ٹیموں کے 13 ارکان کا سراغ لگا کر حراست میں لے لیا۔ یہ 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں صیہونی حکومت کی دوسری بڑی انٹیلی جنس اور آپریشنل ناکامی تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان کے پاس سے مختلف قسم کے آپریٹنگ آلات بھی ضبط کیے گئے ہیں۔
22 دسمبر کو جاری کردہ ایک بیان میں ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے اعلان کیا کہ انٹیلی جنس فورسز کی چوبیس گھنٹے اور سخت کوششوں کے بعد موساد کی جاسوسی ایجنسی سے وابستہ چار آپریٹو ٹیموں کا سراغ لگایا گیا اور تمام ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔