یہ بات کرسٹوفر برگر نے جمعہ کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ جرمنی کے وزیر خارجہ نے بارہا اعلان کردیا ہے ہمارا موقف یہ ہے کہ اس طرح کا اقدام سیاسی طور پر منطقی ہونا چاہیے۔
برگر نے کہا کہ لیکن ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ اس مسئلے کو نہ صرف سیاسی رکاوٹوں کا سامنا ہے بلکہ قانونی رکاوٹوں کا بھی سامنا ہے۔
واضح رہے کہ یورپی اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کے روز سپاہ پاسداران کو دہشت گرد گروپ کے طور پر نامزد کرنے کے لیے مجوزہ ترمیم پر خطرناک بدعت میں ووٹ دیا۔598 یورپی نمائندوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، 9 نمائندوں نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 31 نے حصہ نہیں لیا۔