تہران۔ ارنا۔ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے عالمی کلب کا پاسداران اسلامی انقلاب سے غصے کی وجہ واضح ہے؛ سپاہ پاسداران دنیا کی سب سے بڑی انسداد دہشتگردی کی تنظیم ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے یورپی پارلیمنٹ میں ایران مخالف قرارداد کے رد عمل میں ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسرائیل کی نسل پرست ریاست، دنیا کی سب سے بڑی منظم دہشت گرد شناخت ہے، برطانوی حکومت اس کی بانی ہے اور امریکی حکومت اس کی سب سے بڑی حمایت کرنےوالی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے عالمی کلب کا پاسداران اسلامی انقلاب سے غصے کی وجہ واضح ہے؛ سپاہ پاسداران دنیا کی سب سے بڑی انسداد دہشتگردی کی تنظیم ہے۔

واضح رہے کہ یورپی اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کے روز سپاہ پاسداران کو دہشت گرد گروپ کے طور پر نامزد کرنے کے لیے مجوزہ ترمیم پر خطرناک بدعت میں ووٹ دیا۔598 یورپی نمائندوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، 9 نمائندوں نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 31 نے حصہ نہیں لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز