یہ بات میخائیل الیانوف نے جمعرات کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں کہی۔
انہوں نے سی این این کے رافائل گروسی کے ساتھ انٹرویو کا ایک حصہ دوبارہ شائع کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پالیسی کی وجہ سے ایران کے جوہری پروگرام پر ایجنسی کی نگرانی کی سطح میں کمی آئی ہے اور اس معاملے کو "ناقابل تردید حقائق" سے ثابت کیا جا سکتا ہے۔
گروسی نے سی این این کے ایک پروگرام میں کہا کہ ایجنسی کی ایران کے جوہری پروگرام کی نگرانی میں کمی آئی ہے اور بتدریج صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔
اس سال جون میں کونسل آف گورنرز کی ایران مخالف قرارداد کی منظوری کے بعد، ایران نے ایجنسی کے ساتھ صرف نیک نیتی کی بنیاد پر کچھ تعاون کو منقطع کردیا ہے۔
ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے بھی اس سلسلے میںالجزیرہ ٹی وی چینل سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئی اےای اے کی کیمرے کی فوٹیج تک رسائی جوہری معاہدے کے انجام پر منحصر ہے۔