اجراء کی تاریخ: 17 جنوری 2023 - 12:01

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ ترکی میں اپنے ہم منصب سمیت اعلی ترک حکام سے بات چیت کے لیے انقرہ روانہ ہو گئے ہیں۔

حسین امیرعبداللہیان منگل کی صبح اپنے ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ ترکی کے دارالحکومت انقرہ روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق، اس دورے کے مذاکرات میں اہم بین الاقوامی، علاقائی اور دو طرفہ امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
امیرعبداللہیان کا ترکی کے دورہ اس وقت آیا ہے جب انھوں نے اہم علاقائی مذاکرات کے لیے لبنان اور شام کا دورہ کیا تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu