تہران۔ ارنا۔ ایران خواتین کی قومی آئس ہاکی ٹیم نے سعودی عرب کو شکست دے کر اسلامی ممالک کے مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنالی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اسلامی ممالک کے آئس ہاکی مقابلوں کے تسلسل میں ایرانی خواتین کی قومی ٹیم نے بحرین، متحدہ عرب امارات اور عمان کیخلاف میچوں میں کامیابی کے بعد آج سعودی عرب کیخلاف میچ میں بھی فتح حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔

واضح رہے کہ ایرانی خواتین کی قومی ٹیم کل بروز منگل کو تاتارستان کیخلاف میدان میں اترے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu