لندن۔ ارنا۔ شہید لیفٹیننٹ جنرل حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کی تقریب ویانا میں مقیم ایرانی اداروں کے نمائندوں، متعدد ایرانی باشندوں اور حاج قاسم سلیمانی میں دلچسپی رکھنے والے غیر ایرانیوں کی شرکت اور پرجوش موجودگی کیساتھ ایرانی سفارتخانے میں منعقد ہوئی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، منعقدہ اس تقریب میں ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر، امام علی (ع) کے اسلامی مرکز کے نمائندے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی اتاشی نے سردار سلیمانی کی شخصیت سے متعلق تقریریں کیں۔

اس اجتماع کے شرکاء نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور امت اسلامیہ کے تمام شہداء بالخصوص دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے ہیرو اور امن کے علمبردار شہید حاج قاسم سلیمانی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ انہوں نے شہید سلیمانی کی جدوجہد اور کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu