ارنا رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں ایرانی سپریم لیڈر نے اسلامی انجمنوں کو اسلامی جمہوریہ کے خزانوں میں سے ایک اور منفرد مشن قرار دیتے اس بات پر زور دیا کہ ثابت قدمی کا تسلسل، اردگرد کے ماحول پر اثر انداز ہونا اور اسلامی جمہوریہ کے نئے پیغام کی وضاحت اسلامی؛ انجمنوں کے ضروری کاموں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ کے اصولوں کی وضاحت بشمول جمہوریہ اور اسلام کے درمیان ربط کو کلیدی قرار دیتے ہوئے کہا اسلامی جمہوریہ کا نیا لفظ یہ ہے کہ حکومت کی تشکیل میں عوام کے اثر و رسوخ کے علاوہ دین اور ایمان کے اصول بھی کارگر ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu