یہ بات سعید رشنو نے بدھ کے روز ارنا کے نمائندے کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ 2022 ایشین کک باکسنگ چیمپئن شپ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقد ہوئی جس میں ایرانی شہر بروجرد سے تعلق رکھنے والی 2 خاتون خواتین حدیث نوزری اور فاطمہ مال اسد نے اپنی مکمل مہارت کا جوہر دکھاتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔
ان مقابلوں میں فاطمہ مال اسد فائنل کے مرحلے میں 55 کلوگرام کے زمرے میں ویت نام کے حریف کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی اور پہلی پوزیشن پر آگئی۔
دوسری ایرانی خاتون حدیث نوذری نے بھی 50 کلوگرام کے زمرے میں ایک سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔