تہران، ارنا – کوئٹہ میں قائم ایرانی قونصلیٹ جنرل نے پاکستان کے صوبے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

ایرانی قونصلیٹ جنرل نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں گزشتہ روز صوبے بلوچستان کے شہر کوئٹہ اور دوسرے علاقوں میں دہشتگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
اس بیان کے مطابق، پاکستان کے صوبے بلوچستان میں گزشتہ روز مختلف دہشتگردانہ حملوں کے نتیجے میں بعض سیکورٹی فورسز اور شہریوں کو شہید ہوگئے۔
ایرانی قونصلیٹ جنرل نے اس غیرانسانی اقدامات کو شدید الفاظ میں مذمت کیا۔
کوئٹہ میں قائم ایرانی قونصلیٹ جنرل نے پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے خاندانوں پر تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز پاکستان کے صوبے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردانہ حملہ کیا گیا اور کوئٹہ میں بمب دھماکہ کے نتیجے میں 11 سیکورٹی فورسز اور شہریوں کو شہید ہوگیا اور دس افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
پاکستان کے ذرائع ابلاغ نے پیر کے روز اعلان کردیا کہ بلوچ لبریشن آرمی کا دہشت گرد اور علیحدگی پسند گروپ نے ان تمام حملوں کی ذمہ داری کو قبول کرلیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu